ابنا: عراق کے پوليس ذرائع کے مطابق، پير کے روز شہر بلد ميں ايک دہشت گرد نے خود کش حملہ کيا جس ميں کم از کم 16 افراد جاں بحق اور 45 زخمي ہوئےـ بلد شيعہ آبادي والا شہر ہےـ
ادھر عراق کے ديگرشہروں مقداديہ اور بعقوبہ ميں بھي دہشت گردانہ حملوں ميں 8 افراد مارے گئےـ ان حملوں ميں تيس سے زائد افراد زخمي ہوئے ہيں - سنيچر کي رات صوبہ صلاح الدين کے شہر طوز خورماتو اور بغداد ميں ہونےوالے کاربموں کے دھماکوں ميں اسي سے زائد عام شہري جاں بحق ہوگئے تھے ـ
اقوام متحدہ کي رپورٹ کے مطابق جولائي ميں عراق ميں ايک ہزار سے زائد عام شہري جاں بحق اور دو ہزار تين سو افراد زخمي ہوئےـ عراقي ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملک ميں جاري بد امني ميں سعودي عرب امريکااور قطر کا ہاتھ ہے جو دہشت گرد تنظيموں کي مالي اور اسحلہ جاتي مدد کر رہے ہيں۔
.......
/169